خدا کرے تیری آنکھوں میں اشک نہ آئے
خدا کرے تو جسے چاہے اسے پائے
تیرے جیون میں کبھی نہ غموں کا اندھیرا ہو
تیری ہر صبح نئی خوشیوں کا سویرا ہو
تیرے دل میں کبھی کوئی حسرت نہ آئے
تیری دعا لب پہ آنےسے پہلے پوری ہوجائے
خدا پوری تیرے خوابوں کی تعبیر کرے
تو نئی دنیائیں تسخیر کرے
تجھے خدا سے عشق ہو جائے
تو مخلوقِ خدا کا درد آشنا ہوجائے
تیرے دم سے خوشیاں پھلتی رہیں
تیرے کارن نفرتیں سمٹتی رہیں
خدا کرے یہ عید تیرے لیے خوشیاں لائے
خدا کرے یہ جنم دن تجھ پر مبارک ہوجائے
1 comments:
میں نے بہت کم مردوں کو مردوں کی تعریف کرتے دیکھا ہے :)
Post a Comment