شاکر کا بلاگ

Avatarشاکر کا بلاگ میری بلاگنگ کے سلسلے میں پہلی کاوش ہے امید ہے قارئین کو پسند آۓ گا مجھے اپنی راۓ سے مطلع کیجیے گا

ایک ٹوٹا پھوٹا سا سلام پیش از خدمت حسینؓ

بتولؓکے لختِ جگر محمدؐ کی جان حسینؓ تیری تعریف کروں میری اتنی کہاں اڑان حسینؓ معصوم علی اصغرؓنے تیر کھایا جوان علی اکبرؓ کا لاشہ اٹھایا اپنے پیاروں کو قربان کرکے تو نے وفا کو ثابت کردکھایا تیرا ہی خاصہ تھا،یہ تیری ہی شان حسینؓ تو ہے دینِ محمدیؐکا پاسبان حسینؓ تیری تعریف کروں میری اتنی کہاں اڑان حسینؓ سلام ہو ان بہتر سواروں پر سلام ہو ان ارض کے ستاروں پر جن کے لہو رنگ نقشِ پا چمکتے ہیں کربلا کے ریگزاروں پر کہ جن کا دوست خدا تھا اور ہے کہ جن کا ہے میرِ کاروان حسینؓ تو ہے دینِ محمدیؐکا پاسبان حسینؓ تیری تعریف کروں میرں اتنی کہاں اڑان حسینؓ جس ریت پہ علی اصغرؓکا لہو ٹپکا تھا جہاں علی اکبرؓ زخم کھاکے گرا تھا جہاں تُو نے سجدہِ آخر کیا تھا وہ جگہ گر ہوجائے کبھی میرا نصیب خود کو وہیں کردوں میں قربان حسینؓ تُو ہے دینِ محمدیؐ کا پاسبان حسینؓ تیری تعریف کروں میری اتنی کہاں اڑان حسینؓ

0 comments:

Post a Comment