عید بھی آہی گئی۔ آپ سب دوستوںاور قارئین کو عید مبارک۔ عید کی خوشیوں میںاس کا سبق مت بھولیے گا۔ قربانی اور ایثار کا سبق ۔سردی سے مرتے،ٹھٹھرتے وجود آپ کے ایثار سے زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔ قربانی کی کھالیںمحلے کے مولوی صاحب کو اس بار نہ بھی ملیںتو کوئی فرق نہیںپڑے گا اس لیے کھالیں ، عطیات اوراگر ہوسکے تو اپنی قربانی ہی ان لوگوںکے نام کر دیجیے گا جو آپ کی امداد کے منتظر ہیں۔
اللہ ہمارا حامی ناصر ہو اور ہم سب کی قربانی اور حج قبول ہو۔ ایک بات اور جن کی اس بار استطاعت نہیں تھی ان کے لیے اگلی بار توفیق اور وسائل کی دعا بھی فرما دیجیے گا۔
وسلام
1 comments:
ہماري طرف سے آپ کو عيد مبارک ہو
Post a Comment