بھئی پاکستان واقعی ترقی کررہا ہے
وہ کیسے؟
او بھئی اس نے امریکہ بہادر کے نقش قدم پر چلنا شروع جو کردیا ہے۔ رب چاہا تو وہ دن دور نہیںجب اپنا پاکستان بھی سپر پاور ہوگا۔
ہیں!!!! پر اس نے کس معاملے میںامریکہ بہادر کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیا ہے۔ پہلے بھی تو اسے چلانے والے اسی کےکہنے پر چلاتے ہیں؟
او بھائیا اس بار انھوں نے کچھ نیا کرنے کی سوچی ہے۔ ہر بار بندوق اور فوج سے تو کام نہیںچلتا نا۔ اس بار انھوںنے پیار والا کام کرنے کی ٹھانی ہے۔
واہ جی واہ۔ یعنی ہماری حکومت کو بھی ہوش آگیا!!۔ پر انھوںنے کیا کیا ہے؟؟
بھئی وہ اپنا ایف آئی اے نامی ایک ادارہ ہے نا۔
ہاں! وہی جو امریکہ بہادر کی ایف بی آئی کا ہم نام ہے۔پر یار ہم نام ہے مگر ہم کام کچھ نہیں۔ یہ تو ان کے پاسنگ بھی نہیں۔ یہ تو ذرا اونچے درجے کی پاکستان پولیس ہیہیں۔
او بھائی اسی ادارے نے تو کام دکھایا ہے!!
سچی!!پر کیا ہے وہ بھی تو بتاؤ؟
انھوں نے سوچا کہ اگر ایف بی آئی والے امریکہ میں انٹرنیٹ کو چیک کرسکتے ہیں تو یہ ادھر پاکستان میںکیوںنہیںکرسکتے۔
ہیں!!!! بڑی بات ہے بھئی۔ یعنی ان کو بھی جدید ٹیکنولوجی کا استعمال آگیاہے۔
تو اورکیا۔ آگے سنو۔ ان لوگوںنے پتہ کیا کیا؟؟
کیا؟؟
ان لوگوںنے انٹرنیٹپر ایک ویب سائٹکو بلاک کردیا۔
پر کیوں؟
او یار وہاں ہمارے رسولص کے خلاف کچھ لوگوں نے توہین کی جسارت کی تھی۔
اچھا!
تو ایف آئی اے والوںنے اپنے اسلام کا بھی ثبوت پیش کردیا۔ یعنی دین بھی دنیا بھی ہم خرمہ و ہم ثواب۔
واہ جی واہ۔ پر سنا ہے کچھ لوگ اس وجہ سے رولا بھی ڈال رہے ہیںکہ یہ ناجائز ہے۔
اوئے ان کی کون سنتاہے۔ اجی یہ پاکستان ہے۔ امریکہ بہادر نے اگر پابندیاں لگانے کے لے پیٹریاٹ ایکٹ پاس کروایا تھا تو ہم اس کی تقلید میں ایسے کام بلا کسی ایکٹ کے کرسکتے ہیں۔ آخر پہلے بھی اس اندھیر نگری بھی کوئی ایکٹ نام کی چیز ہے؟؟؟
بات تو تمھاری سولہ آنے ٹھیک ہے یار پہلے کیا ہے یہاںایکٹ نام کا۔
یہ لوگ تو بے وقوف ہیںایویںرولا ڈال رہے ہیں۔
واقعی ایویںرولا ڈال رہے ہیں۔ خود ہی دو چار دن میںصبر کر جائیں گے جیسے توہین رسالتص کے معاملے میں پانی کے جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ہیں۔
اگر
آپ پاکستان سے بلاگ تک رسائی نہیں حاصلکرسکتے تو یہ ربط استعمال
کریں۔
4 comments:
جناب میں صرف یہ دیکھ رہا ہوں کہ بلاگ سپاٹ کھلتا ہے یا نہیں ۔ میں نے براہِ راست کھولا اور کھُل گیا ۔
اجمل صاحب میں نیکس لنکس استعمال کررہا ہوںفیصل آباد سے یہاںتو پہلے والی صورت حال ہی ہے۔آپ کی طرف شاید ٹھیک ہوگیا ہو،یہ بھی ہوسکتا ہےابھی انھوں نے بلاک ہی نہ کیا ہو۔
اسلام آباد میں جو آئی ایس پی بڑے ادارے ہیں اُنہوں نے بلاگسپاٹ کلی طور پر بند نہیں کیا ۔ آپ اپنے آئی ایس پی کو مجبور کریں کہ آپ کا بلاگ کھولے ۔ آپ نے کیا قصور کیا ہے ۔
Post a Comment